مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق خبرگان کونسل کے اراکین نے اکثریت آراء کے ساتھ آیت اللہ یزدی کو خبرگان کونسل کا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔
چار امیدواروں آیت اللہ مؤمن، آیت اللہ یزدی، آیت اللہ ہاشمی شاہرودی اور آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے انتخابات میں حصہ لیا پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار اکثریت آراء حاصل نہیں کرسکا دوسرے مرحلے میں انتخاب آیت اللہ یزدی اور آیت اللہ ہاشمی کے درمیان ہوا دوسرے مرحلے میں آیت اللہ یزدی نے 73 آراء میں سے 47 ووٹ حاصل کئے اس طرح وہ خبرگان کونسل کے سربراہ منتخب ہوگئے جبکہ ہاشمی رفسنجانی کو 24 ووٹ ملے ۔ اس سے قبل آیت اللہ یزدی ایران کے چيف جسٹس اور خبرگان کونسل کے نائب سربراہ بھی رہ چکے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ